NIGHT CURFEW NEWS

 كورونا وائرس کی وجہ سے دو دن کیلئے رات کا کرفیو

نئی دہلی:31دسمبر ( ناز میڈیا ) کورونا وائرس کے پیش نظر دہلی حکومت نے نئے سال کی تقریبات پر پابندی لگانے کے لئے آج اور کل رات میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ہرسال ہزاروں کی تعداد میں لوگ انڈیا گیٹ،کناٹ پلیس اوردوسرے مقامات پر نئے سال کی تقریبات میں شامل ہوتے ہیں۔ لیکن کورونا کی وبا کی وجہ سے حکومت نے آج رات 11بجے سے لیکر سویرے چھ تک رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔ اور کسی بھی جگہ بڑے بڑے اجتماعات نہیں ہونے دیںگے۔یہ اقدامات اس لئے اٹھائیگئے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے اندر وبا کے نئے وائرس کے 20کیس سامنے آگئے ۔جس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ احتیاطی تدبیر اٹھائیں۔ اس وقت ملک میں کیسز میں کمی آرہی ہے اور ہمیں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے اس کا الٹاہی اثر پڑے۔حکومت نے پہلے ہی برطانیہ سے فضائی سروس سات جنوری تک معطل کی ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے