SANJAY JAGIRDAR INAUGURATION CROSS CIRCLE

      سنجے جاگیردار کی ہٹو کراس سرکل کا افتتاح

بیدر ۔ 24 ڈسمبر ( ناز میڈیا ) بیدر اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی BUDA کے سابق چیئر مین سنجے جاگیردار نے بھا کی تعلقہ کے ہلا گاوں میں تعمیر و تنصیب کیے گئے ایک نئے کراس سرکل کا افتتاح کیا ۔


 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے عیسائیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے منظم ہونے کا مشورہ دیا ۔ بچوں کی تعلیم کو اہمیت دی جائے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کرنے کی کوشش کریں ۔ پھر ایک بار ان کا کہنا تھا کہ عیسائیوں کے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ وہ اکٹھے ہیں اور انھوں نے ایک خوبصورت صلیب بنائی ہے ۔ اس موقع پر قادر پرشانتھا ۔ مسٹر جیوتی ، کانسٹیبل رمیش ، اور گاؤں کا راج کمار ، لوکیش و غیره موجود تھے ۔ اس تقریب کے بعد کرسمس کے حوالے سے گاؤں کے ایک چرچ میں کیک کاٹا گیا 


۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے