‎حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ بسواکلیان کے زیر اہتمام جلسه اولیاء الله و خدمت خلق او را فتتاحی تقریب دفتر وبلڈنگ ٹیلرنگ سنٹر برائے خواتین BASVAKALYAN UPDATE 30/1/2021

‎حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ بسواکلیان کے زیر اہتمام جلسه اولیاء الله و خدمت خلق او را فتتاحی تقریب دفتر وبلڈنگ ٹیلرنگ سنٹر برائے خواتین

 31بسوا کلیان: 30 جنوری(صحافی قطب الدین) جنوری 2021 بروز اتوار کو بعد نماز ظہر ٹھیک 2 بجے نزد درگاہ حضرت شیر سوار میں جلسہ بعنوان اولیاء اللہ اور خدمت خلق کا انعقاد ہوگا۔ جس کے اختتام پر لیڈیز ٹیلرنگ سنٹر کی بلڈنگ ودفتر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ  کی افتتاحی تقریب عمل میں آئے گی۔ 

اس جلسے میں حضرت مولانا سید رضوان پاشاہ قادری کرنول حیدرآباد بحیثیت  مہمان خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔اس افتتاحی تقریب و جلسہ کی سرپرستی، صدارت حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیرسواری سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرت شیر سوار رحمۃ اللہ علیہ وصدر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں تقریبات کی نگرانی حضرت خواجہ معین الدین چشتی سہروردی انجینئر صاحب ڈائریکٹر حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ فرمائیں گے ۔بعد نماز مغرب احاطہ درگاہ حضرت شیر سوار رحمتہ اللہ علیہ میں تمام شرکاء کے لیے طعام کا نظم رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری ٹرسٹ جناب سید جاوید نظامی، نائب صدور جناب میر وارث علی ،جناب محمد مدثر احمد بھوسگے نظامی ،جوائنٹ سیکریٹری محمد عامر پاشاہ حلقانی،خازن محمد رسول صاحب نظامی، آرگنائزنگ سیکریٹری ٹرسٹ ڈاکٹر سید اسد اللہ مجاہد، جناب سید تمیزالدین مدرس، محمد صلاح الدین ،عبدالماجد صاحب بارود والے ،محمد واجد خان اور دیگر عہدیداران نے عوام الناس بالخصوص تمام مساجد و مدارس ، تنظیموں ، تحریکوں اور سماجی و اصلاحی کمیٹیوں کی ذمہ داروں اور معززین شہر سے اپیل کی ہے کہ اس با رونق اجلاس میں شرکت فرما کر خدمت خلق میں اپنا اہم رول ادا کریں۔ واضح رہے کہ حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ بسواکلیان شعبہ خدمت خلق میں اپنی قلیل مدت میں جو کام جو کارہائے نمایاں انجام دیا ہے اور دے رہا ہے وہ اپنے آپ میں ایک بہترین مثال ہے اس کی جانب سے فلاحی خدمات کی انجام دہی بدستور جاری و ساری ہے۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے