جمیعت علماءبےدر کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد
بیدر 12 جنوری( ناز میڈیا )جمیعت علماء بیدر کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت مفتی غلام یزدانی اشاعتی منعقد ہوا مشاورت کا آغاز حافظ محمداکبر علی صدرجمیعت علماءبسواکلیان کی تلاوت قرآن سے ہوا اس مشاورتی اجلاس میں تمام کی متفہ رائے سے بہت سارے اُمور طئے پائے گئے جس میں قابل ذکر میلور میں مقامی حضرات کی خواہش پر مزید ایک ٹیلرنگ سنٹر کی برانچ کا آغاز کرناطئے پاےا گےا جسکااافتتاح ایک پروگرام کے ذرےعہ کیا جائے گا اور اسی پروگرام میں 18 فارغ طالبات کو سند سے نوازا جائے گا ہر سال کی طرح اس سال بھی جمیعت علماءبےدر کی جانب سے سن 2021 کی جنتری طباعت کرنا طئے پاےا ہے ،اس وقت ملک بھر میں جمیعت علماءہند کی ممبر سازی مہم چل رہی ہے - ضلع بیدر میں بھی ممبر سازی مہم شروع کرنا طئےپایا ہے، اس مہم کی تشہیر اس کی افادےت و اہمےت کو عوام الناس کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے رےاستی ذمہ دار کو مدعو کر کہ ایک بڑا پروگرام کرنا طئے پایا ہے تاکہ ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ ممبر بنائے جا سکیں انشاءاللہ جمیعت علماءبےدر کے زیر اہتمام ایک نعتےہ مشاعرہ بڑے پیمانے پر منعقد کر نا طئے پایا ہے جسمیں جنوبی ہند کے مشہور ومعروف صرف علماءوحفاظ نعت گو شعراءاپنے کلام سے سامعین کے دلوں کو عشق رسولﷺ سے گرمائیں گے 14 جنوری بروزجمعرات بعد نماز ظہر بھالکی میں علماءحفاظ کا ایک تربےتی پروگرام منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمدشریف مظہری نائب صدر جمیعت علماءکرناٹک ہونگے اس مشاورتی اجلاس میں مولانا محمدتصدق ندوی،حافظ محمدعبدالحکیم صاحب ،مولانا محمدفریدصاحب حسامی،حافظ محمدعمرقریشی اشاعتی ،مولانا اسحاق صاحب رشیدی بھالکی،حافظ محمداکبر علی بسواکلیان،محمدفیاض الدین صاحب ایچ کے جی این،حافظ محمدخلیل احمدبسواکلیان،جناب سید علی احمد گتہ داربھالکی اورمولانا اختر پٹےل رشادی موجودتھے،آخر میں مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر کی دعا پراجلاس اختتام پذیر ہوا۔
0 تبصرے