بیدر میں ڈپٹی کمشنر رام چندرن آر نے کوویڈ ون ویکسین مہم کا آ غاز کیا
بیدر۔16/جنوری۔( ناز میڈیا )۔بیدر کے ڈپٹی کمشنررام چندرن آر نے بیدر میڈیکل کالج میں قائم کوویڈ۔19 ویکسین کے انتظام کے لئے ایک مہمکاآغازکیا۔
ڈپٹی کمشنر رام چندرن آر جنہوں نے پہلے بیدر میڈیکل کالج کے عملہ گریڈ ڈی سطح کے ملازمین اندومتی اور لیب ٹیکنالوجی عملہ ادیا کمار چمکوڈ کو کوویڈ۔ 19 کی ویکسین دیی، اس کے لئے25 افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جن میں سے 100 افراد کو ضلع
کے تمام 6 مراکز میں کوویڈ ویاکسین دی گئی۔مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے احکامات پر عمل پیرا ہے۔ رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے‘ جس کا مقصد سب کو ویکسین دینا ہے۔پروگرام میں رکن قانون ساز کونسل اروند کمار ارلی، ضلع پنچایت صدر نرملا ویجیناتھ مناگوپال، نائب صدر وجے کمار پاٹل گادگی، بی ڈی اے صدر بابوالی اور تعلقہ پنچایت صدر وجئے کماربرور شامل تھے۔ بیدر ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر گنیندر کمار گنگوار، برمس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیوکمار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ فیملی ویلفیر آفیسر وی جی ریڈی اور ڈسٹرکٹ کوویڈ۔19 ویکسینیشن نوڈل آفیسر ڈاکٹر ویویکا ڈوریکھا۔ سی ایچ آفیسرز مہیشبرادر، ڈاکٹر ویکسینیشن پروگرام کے آفیسران بشمول انیل کمار چنتامنی محکمہ صحت کے عملہ اور برمس ڈپارٹمنٹ عملہ موجود تھا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے