بلدیہ انتخابات کیلئے جی ایچ ایم سی کورپوراٹرس کا دورہ بیدر
بیدر میں جناب مصطفی علی مظفر کارپوریٹر حلقہ شاہ علی بنڈہ جی ایچ ایم سی حیدرآباد اور جناب محمد غوث نمائندہ کارپوریٹر گھاسی بازار جی ایچ ایم سی حیدرآباد نے آج بیدر میں مجلسی دفتر مقام گاوان چوک بیدر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔ دونوں مرکزی مجلس قائدین نے کہا نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآباد وصدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی ہدایت پر بحیثیت بیدر انچارج آج ہم بیدر میں آئندہ ہونے والے بلدیہ انتخابات کے ضمن میں جائزہ اور صورتحال سے واقف ہونے کیلئے بیدر کا دورہ کے ہیں ۔
![]() |
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910 |
بیدر مجلس بلدیہ میں ہر بار مجلس اتحادالمسلمین المسلمین کے ارکان منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ گزشتہ ہمارے یہاں سے تین ارکان بلد منتخب ہوئے تھے جس میں ایک دلت بھائی شامل تھے ۔ ہمارے منتخب نمائندوں کی پہچان ہی اپنے علاقوں کی ترقی اور بےباک نمائندگی ہے مجلس اتحاد مسلمین مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ملک میں رہنے والے تمام برادران وطن کے لئے آواز اٹھانے والی جماعت کا نام ہے کل ہند مجلس اتحادالمسلمین المسلمین کے پرچم تلے کئی جلسہ عام ہوئے انتخابات میں امیدواروں کو ٹھہرایا گیا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے ارکان بلدیہ کامیاب ہوتے رہے- بیدر شہر کے مختلف بلدیہ حلقہ جات کا دورہ کریں گے اور وہاں کے رح صورتحال سے واقف ہونے کے بعد ایک مکمل رپورٹ صدر محترم نقیب ملت بیرسٹراسدالدین اویسی صاحب کو پیش کریں گے ۔ اس موقع پر سرپرست مجلس بیدر حبیب حبیب الر رحمان سابق مجلس قائد الحاج محمد ابراہیم چوہدری سابق ارکان بلدیہ صدر مجلس بیدر سید منصور احمدقادری سابق ارکان بلدیہ بیدر عبدالعزیز منا بھائی ، مرزا فہیم بیگ, شیخ اظہر , مرزا سفی اللہ بیگ, محمد ساجد صدر سٹی یوتھ منجلس, محمد حفیظ قریشی نائب صدر سٹی یوتھ منجلس,محمد سمیر منیر ,کے علاوہ سینکڑوں مبان مجلس موجود تھے
0 تبصرے