BIDAR UPDATE 22/1/2021

بیدر شہر میں 26 جنوری کو   قومی یکجہتی پروگرام‘بیرسٹر اسد الدین اویسی کے ہاتھوں پروگرام کا افتتاح ہوگا


بیدر۔22/جنوری۔(  ناز میڈیا )۔بھاؤ ایکتا ویدیکے فورم بیدر کی جانب سے 26/جنوری 2021بروز منگل بوقت شام4بجے بیدر شہرکے امبیڈ کر سرکل کے قریب 72ویں یوم جمہوریہ کا انعقاد کے موقع پر قومی یکجہتی کانفرنس کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ یہ بات آج بیدر شہر میں ایک پریس کانفرنس طلب کرکے فورم کے صدر اومیش کمار سوارالیکر نے بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا افتتاح نقیبِ ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی معزز رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے بھنٹے سنگھارخند، بھالکی شہر کے ہیرے مٹھ، بیلگاوی کے شرن بسوا۔مہاراشٹرا سانگلی کے وسنت ہنکارے، رکن قانون ساز کونسل مسٹر اراوند کمار ارالی اور کرناٹک اسٹیٹ سنگھرش سمیتی کے ریاستی آرگنائزنگ کنوینر ماروتی بُدھے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ملک میں عصمت دری، ناانصافی اور آئین مخالف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انھوں نے عوام سے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر نوجوان قائد سید وحید لکھن، فورم کے ذمہ داران صدر ابھی کالے،جنرل سکریٹری سندیپ کونٹے، راج کمار مولبھارتی، روی کمار واگھمارے، چندرکانت نرنہ، اوم پرکاش بھوی کٹی،نرسنگ سمراٹ، ملیکارجن چٹہ، کھنڈپا پاترپلی، راجکمار سونی،سنتوش اینکورے، پرکاش بلیندے، کلپا بندگ، سدھارتھ لمالے موجود تھے۔








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے