ڈپٹی کمشنر دفتر وہیں تعمیر ہوگا جہاں پر وہ ہے۔رحیم خان کو چیف منسٹر کو یاداشت - بنگلور میں اس معاملے پر دوبارہ تبادلہ خیال کیا جائے گا- یدیورپا
جنوری8۔( ناز میڈیا )۔بیدر شہر کے مرکزی مقام پر واقع ڈپٹی کمشنر دفتر کو ایک نئے دفتر کی تعمیر کا وعدہ چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بی ایس یدی یورپا نے بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان سے کیا۔چہارشنبہ کے روز قدیم بیدر شہر میں 100بیڈس والے اسپتال کے افتتاحی پروگرام میں چیف منسٹر کو بیدر کے رکن اسمبلی جناب محمد رحیم خان نے اس ضمن ایک میمورنڈم دیا۔چیف مسنٹر نے نے تمام پہلو سمجھتے ہوئے نہایت ہی سنجیدگی کے ساتھ اس مطالبہ پر بات کرنے کیلئے بنگلورو آنے کیلئے رکن اسمبلی رحیم خان کو کہا۔موجودہ ڈپٹی کمشنر دفتر کی بلڈنگ ہی کو دوبارہ ڈپٹی کمشنر تعمیر کرنے کے قابل بنا کر ہی تعمیر کیا جاسکتا ہے۔چیف منسٹر سے کہاکہ اگر یہاں ضلع انتظامیہ دفتر تعمیر کیا جاتا ہے تو عوام کو فائدہ ہوگا یہ بات کو ذہن مں ے رکھا جائے۔پیش رو سدارمیا حکومت نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے اند رہی ڈپٹی کمشنر دفتر بنایا جائے۔
اس کیلئے باضابطہ منصوبہ بنانے کیلئے کہا گیا تھا۔اس کے علاوہ ماضی میں بھی کوشش کی گئی تھی۔چیف منسٹر کو اطلاع دی گئی کہ تعمیر کیلئے فنڈ بھی موجود ہے۔چیف منسٹر نے فنڈ موجود ہونے کے باوجود بھی تاخیر ہونے تعجب کا اِظہار انھوں نے بنگلورو آنے اور اس پر غور کرنے کیلئے کہا۔یہ ایک بہتر ترقی کا کام ہے۔رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ انھوں نے چیف منسٹر کے ساتھ اس مسئلہ پر بات کرنے کیلئے ایک بار پھر بنگلورو جائیں گے۔چیف منسٹر کو موجودہ ڈپٹی کمشنر دفتر کے پیچھے محکمہ تعمیراتِ عامہ اور محکمہ زراعت کا دفتر موجود ہے۔ان دفاتر کو اس احاطہ میں لینے کو کہاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دفتر کا کام کئی سال سے رکا ہوا ہے اور اس پر جگہ بدلنے پر کام کیا جارہا ہے کئی مقامات پر تجویز پیش کی جارہی ہے جیسے کے حیدرآباد روڈ‘ کولار کے قریب ریشم محمہ کے پاس دفتر میں تعمیر کیلئے ان میں سے کوئی کسی جگہ دفتر تعمیر کیلئے احکام نہیں ہیں۔ گلبرگہ روڈ پر ریشم محکمہ کی سائیٹ پر اس دفتر کی تعمیر کرنا صحیح نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے بیدر ہارٹیکلچر کالج تعمی رکیلئے پہلے ہی جگہ لی جاچکی ہے 70ایکڑ زمین مں ے سے 40ایکڑ زمین ایک بھؤب کا حصہ ہے۔ایک کولڈ روم اور ایک کالج‘ باغبانی کالج کو دیا جانا ہے۔ اگر یہ زمین نہیں سونپی گئی تو باغبانی یونیورٹی کی حقیقت ختم ہوجائے گی۔رحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے فکر کرتے ہوئے کہ یہ ضلع میں طلباء کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر دفتر کے مقام صحیح ہے۔ اور چیف منسٹر پھر سے اس کیلئے ضرورت ہے رحیم خان نے کہا کہ چیف منسٹر اس پر توجہ دینے اور مثبت فیصلہ لینے کیلئے تیقن دیا ہے۔
0 تبصرے