انڈونیشیا میں ڈومیسٹک فلائٹ سمندر میں تباه ، 62 افراد ہلاک
جکارتہ :(ناز میڈیا ) سری وجیا ایر پاسنجر جٹ جس میں عملہ کے بشمول 62 افراد سوار تھے ۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ہفتہ کو ڈومیسٹک فلائٹ کی حیثیت سے اڑان بھرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ بوئنگ 737-500 کا مقامی وقت تقریباً ڈھائی بجے دن اڑان بھرنے کے فوری بعد ایرپورٹ کنٹرول ٹاور سے رابطہ ٹوٹ گیا ۔ طیارہ میں 3 شیرخوار بھی تھے ۔ فلائٹ SJ182 جکارتہ سے پونتیاناک کے لیے سفر کررہی تھی ۔ حادثہ کے مقام سے ریسکیو ورکرس نے بتایا جاتا ہے کہ طیارہ کے ملبہ کے ٹکڑے برآمد کئے ہیں ۔ وہاں تلاش اور کشتیوں کے ذریعہ بچاؤ کا کام جاری ہے ۔ جکارتہ کے ساحل کے شمال میں ہزاروں جزائر واقع ہیں ۔ ۔
0 تبصرے