DELHI UPDATE 8/1/2021

 دہلی حکومت کے تحت آنے والے میڈیکل کالجوں کو کھولنے کی تیاری

دہلی8 جنوری ( ناز میڈیا )دہلی میں کورونا وائرس کے کم ہونے والے معاملات کے پیش نظر ، دہلی حکومت کے تحت میڈیکل کالج کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے اس سے متعلق ایک حکم جاری کیا ہے ، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا تاہم ، اداروں کو کھولنے کے لئے سماجی دوری اور کوویڈ SOP s پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ وزارت صحت کے حکم کے مطابق پہلے مرحلے میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پہلے سال کے بیچ کو اس طرح طلب کیا جائے گا، تاکہ ایک وقت میں زیادہ مجمع جمع نہ ہو۔ کالج کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ سے ڈیڑھ دو ماہ کے اندر مطالعات اور پریکٹس مکمل کی جائیں گی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے