HUMNABAD URS NEWS

ہمناآباد مےں حضرت سےد احمد بدےع الدےن کے عُرس کے موقع پر صندل وفاتحہ خوانی کا اہتمام

جنوری 4(ناز میڈیا )ہمناآباد مےں حضرت سےد احمد بدےع الدےن المعروف زندہ شاہ مدار کے عُرس کے موقع پر محلہ خواجہ غرےب نواز چھلہ زندہ شاہ مدار پر صندل مالی وفاتحہ خوانی کی گئی جس مےں پےر طرےقت حضرت سےد شاہ حُسےن حُسےنی قادری چشتی وبخاری المعروف پاشاہ حُسےنی نے شرکت کی۔ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب لنگر طعام کا نظم کےا گےا اور بعد نماز عشاءمحفل نعت ومنقبت درشان زندہ شاہ مدار کی محفل منعقد کی گئی جس مےں دےر رات تک محلہ کے معصوم طلبہ و طالبات نے منفرد انداز مےں نعت نبوی اور منقبت زندہ شاہ مدار پےش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر محمد سمےع قرےشی صدر،عبدالرحےم دروبھائی،محمد غوث،محمد رحےم لاری اُونر،محمد منصور احمد، الحاج محمد معےن الدےن،عبدالحنان، کے علاوہ دےگر اہلےان محلہ کثےر تعداد مےں موجود تھے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے