LUCKNOW UPDATE 23/1/2021

عوام کو کوویڈویکسین پر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں : وزیراعظم


لکھنؤ :( ناز میڈیا  ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج وارناسی میں ہیلتھ ورکرس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کوویڈ ویکسین کی اہمیت اور افادیت پر عوام کے اندر پیداشدہ اندیشوں اور خوف کو دور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ویکسین کے بارے میں پھیلائے گئے غلط پروپگنڈہ پر یقین نہ کریں اور غیرضروری خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ جب ڈاکٹرس اور ہیلتھ ورکرس نے ویکسین کو کلین چٹ دی ہے تو اس سے ملک بھر کے عوام میں ایک مضبوط پیام جاتا ہیکہ یہ ویکسین پوری طرح محفوظ اور بے ضرر ہے۔ مودی نے 30 منٹ کی تقریر میں کہا کہ کورونا سے لڑنے والوں نے درحقیقت شاندار کام کیا ہے۔ دواخانہ کے ڈاکٹروں، نرسوں، لیاب ٹینکیشنوںنے یہ ویکسین لیا ہے۔ ویکسین کے بارے میں مختلف قیاس آرائیوں کے درمیان انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر ویکسین تیارکی گئی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے