یونائیٹڈ ہاسپٹل میں یوم جمہوریہ کا انعقاد
بیدر 26 جنوری ( ناز میڈیا ) یونائیٹڈ ہاسپٹل بیدر میں 72 ویں یوم جمہوریہ تقریب شاندار پیمانے پر منایا گیا- شریکانت اللہ پورے سی پی آئی رورل بیدر نے پرچم کشائی کی اس موقع پر انہوں نے دستور کی اہمیت کے متعلق کافی معلوماتی تقریر کی اور سامعین کو واقف کرواتے ہوئے کہا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ملک کیلئے جو دستور بنایا ہے اس کا ہم آج 72 ویں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں اور اس پر ہم کو عمل کرنا چاہئے ۔
اس موقع پر الحاج محمد ایاز الحق مالک کرناٹکا چھالیہ اسٹور بیدر, محمد فہیم سحریکار سابق چیئرمین وقف بورڈ بیدر , محمد اعجاز حسین, منصور علی خان ایڈوکیٹ,سراج مرچی, ڈاکٹر عمران الحق, ڈاکٹر شائستہ ناز افشاں, ڈاکٹر نغمہ, اور ہاسپٹل کے تمام اسٹاف موجود تھے
News & Advertisment Contact 9880736910
0 تبصرے