شعری مجموعہ احساس کی منزلیں کی رسم رونمائی
یادگیر( ناز میڈیا ) تنظیم تحفظ اردو کے زیر اہتمام عارفہ رخسانہ کا پہلا شعری مجموعہ احساس کی منزلیں کی رسم اجراء اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں ڈاکٹر فخر الدین محمد سیکرٹری میسکو حیدرآباد کے ہاتھوں عمل میں آئی اس موقع پر پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، رفیعہ نوشین ، رضوانہ ساحر، مبین احمد زخم ایڈیٹر سہ ماہی چراغ نور کرناٹک، نے شعری مجموعہ احساس کی منزلیں پر اظہار خیال فرمایا عارف الدین صدر تنظیم تحفظ اردو تیلنگانہ نے خیرمقدمی تقریب میں عارفہ رخسانہ کو ان کے پہلے شعری مجموعے پر مبارکباد دیتے ہوئے تمام مہمان خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے تہنیت فرمائی،
اس موقع پر سید تاج الدین مشتاق محمد عبدالبصیر قائد مجلس اتحاد المسلمین محمد حشمت اللہ صدر بزم عظمت اردو سدی پیٹ محمد نظام الدین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ممتاز شاعر لطیف الدین لطیف نے اس اجلاس کی نظامت فرمائی۔
NEWS & ADVERTISEMENTS CONTACT 9880736910
0 تبصرے