کویڈ 19 ٹیسٹ نہ کر نے والے کو داخلے پر پابندی بیدر UPDATE 25/2/2021

           کویڈ 19 ٹیسٹ نہ کر نے والے کو داخلے پر پابندی  


بیدر ۔ 23 فروری ۔( ناز میڈیا )مہاراشٹرا میں  کویڈ 19 کیسز میں اضافہ کے سب ضلع کے 4 بارڈر پر چیک پوسٹ کا آغاز کر کے معائنہ کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا سے بیدر  ضلع میں آنے والے مسافروں کا معائنہ کرنے کے لیے  2 ٹیمیں بنائی گئی ہیں ۔ 

سرحد کے  دونوں جانب گی مواضعات میں عوام آٹو ،کار میں گاؤں جاکر آرہے ہیں ۔ چیک پوسٹ ملازمین آٹو، کار اور بسوں کو روک کر تھرمل اسکیئنگ  کررہے ہیں ممبئی اور پونا سے آنے والے مسافرین کا سخت معائنہ کیا جارہا ہے ۔کویڈ 19 ٹیسٹ نہ کر نے والے اور ٹیسٹ رپورٹ نہ رکھنے والے کو واپس بھیج دیا جا رہا ہے ۔ 
بسواکلیان تعلقہ کے چٹڈ کا پر چیک پوسٹ پر بسواکلیان تحصیلدار ساوتری شہرنو سلگر  رات بھر معائنہ کر رہی ہیں ۔ منگل کے دن 250 افراد کا معائنہ کیا گیا ۔ مہاراشترا کے سرحد پر اور تعلقہ کے ونمار پلی اور کمال نگر چیک پوسٹ میں بھی 200 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن اور اسٹائنڈ آنے والے مسافرین کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے - 

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

7
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے