حیدرآباد _28 فروری ( ناز میڈیا ) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شاد نگر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر بائی پاس پر پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملک پیٹ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے چند دوست مچھلی کے شکار کے لئے دو کاروں میں جورالہ پراجکٹ جارہے تھے ان میں سوئیفٹ کار ، جو حیدرآباد - بنگلور نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار تھی ، شاد نگر بائی پاس کے پاس الٹ گئی اور سامنے سے آنے والی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہیں ۔ جاں بحق افراد کی شناخت حیدرآباد کے ملک پیٹ کے سید عبدل اور ان کے دوستوں کے پر ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیزرفتاری اس حادثے کی وجہ تھی۔
0 تبصرے