ARMY YOUTH CLUB FOOTBALL TOURNAMENT BIDAR UPDATE

     آرمی یوتھ کلب کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ

بیدر 9 فروری(ناز میڈیا ) لاک ڈاؤن کے بعد جہاں زندگی آہستہ آہستہ اپنی پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ وہیں کھیل کود کے میدانوں میں بھی رونق نظر آرہی ہے۔کرکٹ، فٹبال یا دیگر کھیلوں میں نوجوانوں دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہوگیا تھا۔

اسی طرح کا ایک منظر بیدر میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران دیکھنے کو ملا۔آرمی یوتھ کلب بیدر کی جانب سے منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا اور وہ کھیل کود کو لے کر سنجیدہ دکھائی دیئے۔

آرمی یوتھ کلب بیدر کے صدر سید مبشر علی عرف ابو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کے آرگنائزر محمد افروز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنی محنت سے اس فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے موجودہ حالات میں ہم دیکھتے ہیں کہ بچے کھیل کود کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔ جس کا اثر ان کی صحت پڑ رہا ہے.

بچوں کے کھیل کود سے ان کا جسم نشونما ہوتا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ موجودہ دور میں بچے زیادہ تر کھیل اپنے موبائل میں ہی کھیل رہے ہیں۔

محمد افروز نے کہا کہ ان شاءاللہ ہم اس سے بھی بڑا ٹورنامنٹ منعقد کریں گے نہ صرف فٹبال بلکہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ تاکہ نوجوان نسل میں کھیل کود سے متعلق دلچسپی دیکھائے۔

کوچ مظفر خان نے کہا کہ اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں پہلا انعام دس ہزار روپے دوسرا انعام پانچ ہزار روپے ہے اس کے علاوہ دیگر کئی انعامات دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں فٹبال کو لے کر کافی جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے ریفری جیون جو ایک قومی ریفری ہیں وہ اپنی خدمت اس ٹورنامنٹ میں انجام دے رہے ہیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے