بسواکلیان ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی کی دو سال سے کوئی میٹنگ نہیں
بیدر ۔ 24 فروری (صحافی قطب الدین ) ممتاز سماجی کارکن اور وشوا ڈولوپیرس کے مالک شری بسواراج سوامی مٹھ پتی نے بزرگ سیاستدان ایم . بی بولے سابق رکن اسمبلی بسواکلیان کی قیادت میں وزیر علی کرناٹک بی ایس یڈیورپا سے بنگلور میں ان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں تہنیت پیش کرنے کے بعد بسواکلیان کے اہم مسلہ پر یاداشت پیش کی
ان یادداشت میں بتایا گیا کہ بسواکلیان ٹاؤن پلاننگ اتھارٹی جو بسواکلیان شہر اور اس کے اطراف واکناف کی اراضیات کی منظوری دیتا ہے اور رہائشی و کاروباری اراضی کا یہ حکومتی ادارہ ہے اس ادارہ کی دو سال سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ۔ اور نہ ہی اس دفتر میں کوئی سرگرمی نظر آتی ہے ۔ وزیراعلی سے نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد دفتر کو حرکت میں لاتے ہوئے عوام کو راحت پہنچایا جائے ۔ اس موقع پر ششی کانت ، اسلم جناب ، بالاجی اور وشواہاتھ ودیگر موجود تھے ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے