بسواکلیان اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کا ٹکٹ اہلیہ مالا بی نارائن کو دے بسواکلیان کے اقلیتی قائد ین کا مطالبہ BASVAKALYAN UPDATE 6/2/2021

بسواکلیان اسمبلی ضمنی انتخابات میں کانگریس پارٹی کا ٹکٹ اہلیہ مالا بی نارائن کو دے بسواکلیان کے اقلیتی قائد ین کا مطالبہ

بسواکلیان6 فروری( ناز میڈیا ) بسوا کلیان میں بی نارائن راؤ کے انتقال سے اب بسوا کلیان اسمبلی حلقہ کی نشست خالی ہوگئی ہے۔ اب یہاں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔  

اس اسمبلی حلقے سے کانگریس پارٹی، جنتادل سیکولر، بی جے پی، ودیگر پارٹیوں کے امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ لے نے کی دوڈ میی  ہیں۔

جہاں تک کانگرس  کی بات  ھے کانگریس پارٹی کی جانب سے بی نارائن کی اہلیہ مالا بی نارائن راؤ ضمنی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔


انھوں نے نہ صرف کانگریس پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کا بلکہ جیت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

مالا بی نارائن راؤ نے بتایا کہ ہمیں کانگریس کے ہائی کمان پر پورا بھروسہ ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے انہیں الکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران جانتے ہیں کہ بی نارائن راؤ نے بسوا کلیان کی عوام کے لیے اور کانگریس پارٹی کے لیے کیا کچھ خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی عوام اور تمام مذاہب کے لوگ میرے شوہر کے جانب سے کیے گئے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


9880736910 مقامی خبروں اور اشتہار کے لیے 
رابط کریں



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے