گرام پنچایت کے دائرے حدود میں پانی کے ذخائر پرکڑی نگرانی رکھی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
بیدر 12 فروری ( ناز میڈیا )کرناٹک مین ذخیرہ اب جیسے جھیل کے تحفظ اور اس کے ترقیاتی اتھارٹی کے چیرمین ڈپٹی کمشنر رام چندرن نے کہا کہ گرام پنچایت کے دائرے حدود کے تمام ذخیرے آب پرکڑی
نگرانی رکھنا ہوگا اور یہ گرام پنچایت کا کام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گرین ٹرمینل کی جانب سے جو درخواست داخل کی گئی ہے جس میں ذخیره آب کی حفاظت کا ذکر کیا گیا ہے ضلع پنچایت کے تحت جو بھی ذخیره آب آتے ہیں ان پرنگرانی رکھنے کی ضرورت ہے ۔
اور اس کیلئے پانی استعمال کرنے والوں کی کمیٹی تشکیل دینا ہوگا اور گرام پنچایت کے تحت کام کرنے والے بھی عہدیداروں کو چاہیے کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ ضلع میں ذخیره اب میں پانی کی حفاظت کونظرانداز نہیں کرنا چاہے ۔ اور اگر تالاب ہو تو اس کی صفائی کا بھی خیال رکھنا ہوگا ۔ ڈی سی نے عہدے داروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں اگلے وقت تک مکمل رپورٹ تیار کر کے اس میں داخل کریں اور ضرورت پڑنے پر محکمہ زوجیکل سے رابط قائم کر سکتے ہیں ۔ اور کہا کہ ضلع میں 34 پانی کے ذخائر ہیں جن میں جیل جھرہ اور تالاب شامل ہیں ان کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے -
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے