بینک قرض کی واپسی کیلئے تعلیمی اداروں کو ہراساں نہ کرے ۔ پربھو چوہان BIDAR UPDATE 27/2/2021

  بینک قرض کی واپسی کیلئے تعلیمی اداروں کو ہراساں نہ کرے ۔ پربھو 
چوہان

 
بیدر ۔ 27 فروری ۔ ( ناز میڈیا ) رابطہ وزیر پربھو چوہان نے بنکوں کو ہدایت دی ہے کہ تعلیمی ادارے بنکوں سے قرض لیکر  اپنے ادارے چلارہے ہیں ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بینک کی جانب سے قرض واپسی کا مطالہ کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے بنکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ قرض واپسی کیلئے قرض داروں کو ہراساں نہ کرے ۔ انہوں نے  گلبرگہ کے ایک تعلیمی ادارے کے سربراہ کی موت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنکوں کی قرض واپسی کے مطالبہ پر خائی اسکول کے زمہ دار نے خودکشی کر لی تھی ۔ اور کہا کہ کرونا کے سبب سبھی تعلیمی ادارے بند کر دے گئے تھے جس کی وجہ سے اسٹاف کی  تنخواہ تک جاری نہ ہونے پر ٹیچرس براداری بھی کافی پریشانی سے زندگی گزار رہے تھ اسکول اور کالجس کی جانب سے اساتذہ کو کم سے کم 3 ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کیلئے اسکول انتظامیہ بینک  سے رجوع ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ ایسے حالات میں بنکوں کوبھی چاہئے کہ وہ قرض واپسی کا اگلے 3 ماہ تک نہ کریں ۔ اور کہا کہ  مصیبت سے تنگ آ کر خودکشی کر لینا اچھی بات نہیں ہے -
       NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے