مجلس شوری عیدگاہ بیدر کی ممبر سازی کا عمل جاری : مسیح الدین
بیدر 7 فروری ۔ ( ناز میڈیا ) جناب محمد مسیح الدین الیکشن آفیسر عیدگاہ کمیٹی سنی بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب عیدگاه مسلم سنی بیدر کی منیجنگ کمیٹی کا الیکشن اندرون تین ماہ کے منعقد کرنے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقف بورڈبنگلور نے احکام جاری کئے ہیں ۔ اختر محی الدین کو ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا ھے
مسلمانان بیدر سکونت پذیر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مجلس شوری عیدگاہ بیدر کی ممبر سازی کا عمل مورخہ 5 فروری 2021 تا 6 مارچ 2021 شام 5 بجے تک دفتر عیدگاہ بیدر میں مقرر ہے ۔ خواہش مند حضرات نمبر شپ فارم 10 روپے فیس دیکر فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔ فارم کی ادخال کی شرائط حسب ذیل ہوں گے ۔
ممبر فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مارچ 2021 شام 5 بجے تک ہوگی ۔ مقررہ تاریخ اور وقت کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائیگا ۔ درخواست گزار کی عمر 18 سال سے زائدہو، آدھار کارڈ منسلک کریں ۔ درخواست گذار حدود بلد یہ بیدر کا متوطن ہونا چاہئے ۔ درخواست گذاری سنی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ۔ درخواست گذار نام کے ہمراہ الیکشین آئی ڈی کارڈیا، آدھار کارڈ کی زیر آکس کا پی منسلک کرنا ہوگا ۔
درخواست گذار فارم کے ہمراہ 6 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو مسلک کرنا ہوگا ۔ ممبر شپ کی فیس ایک ہزار روپے نقد رقم ادا کرنا ہوگا ، جو نہ قابل واپسی ہوگئی ممبر شپ کی معیاد صرف تین سال کی ہوگی ۔ دیگر تفصیلات کیلئے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے