شیخ خلیل احمد عرف فردین پہلوان یوتھ کانگریس بیدر نارتھ رورل صدر منتخب
بیدر ۔2 فروری( ناز میڈیا ) کانگریس پارٹی کے نوجوانوں کی تنظیم انڈین یوتھ کانگریس کرناٹکا کے انتخابات منعقد ہوئے ۔ رائے دہی آن لائن کے توسط سے ہوئی ۔ مورخہ31 جنوری کو نتیجه کا اعلان ہوا ۔ شیر بیدر کے درگاہ پورہ وارڈ نمبر 11 کے متحرک نوجوان شیخ خلیل احمد عرف فردین پہلوان ولد جناب شیخ رفیع الدین صاحب یوتھ کانگریس میں بیدر نارتھ رورل صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔شیخ خلیل احم عرف فردین پلوان کی یوتھ کانگریس کے عہدے پر کامیابی پرنوجوانوں میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ اس موقع پر دوست احباب و رشتہ داروں نے انہیں مبارکباد دی ۔ شیخ خلیل احمد عرف فردین پہلوان نے ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ شیخ خلیل عرف فردین پہلوان نے یہ یقین دلایا کہ نوجوانوں کو پارٹی کی طرف راغب کر کے پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کا کام کریں گے ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے