سنٹر آف ایکسی لینسیCEOگلبرگہ میں ہی قائم رکھاجائے راجیہ سبھا میں ڈاکٹر ملیکارجن کا مطالب GULBARGA UPDATE 12/2/2021

سنٹر آف ایکسی لینسیCEOگلبرگہ میں ہی قائم رکھاجائے راجیہ سبھا میں ڈاکٹر ملیکارجن کا مطالب

گلبرگہ 12فبروری:( ناز میڈیا )رکن راجہ سبھا و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ گلبرگہ کے شدت سے بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر سنٹر آف ایکسی لینسCEOکو سنٹرل یونیورسٹی گلبرگہ میں ہی قائیم رکھا جائے۔حکومت کی جانب سے سنٹر فار ایکسی لینس بنگلور میں قائم کرنے کے حکومتی منصوبہ کے خلاف اپنا یہ مطالبہ راجیہ سبھا میں پیش کررہے تھے۔ چہارشنبہ کے دن راجیہ سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کھرگے نے کہا کہ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کی پسماندگی کے پیش نظر علاقائی عدم توازن کے خاتمہ کے لئے سنٹرل یونیورسٹی گلبرگہ میں قائم کی گئی ہے۔ سنٹرل یونیورسٹی کامپلیکس میں کئی ایک عمارتیں تعمیر ہوچکی ہیں اور یہ ماہرین تعلیم کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہیں۔ ضلع گلبرگہ بھی دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات سے ایر لائین سے جڑا ہوا ہے یہاں ان تمام باتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت کی وزارت فروغ انسانی وسائیل سنٹر فار ایکسی لینس COE  گلبرگہ میں ہی قائم کرسکتی تھی۔لیکن اب یہ سہولت بنگلور میں فراہ کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔اس کے لئے بنگلور میں 10ایکڑ اراضی بھی بنگلور یونیورسٹی سے کرایہ پرحاصل کرلی گئی ہے۔ڈاکٹر کھرگے نے وزیر فروغ انسانی وسائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بنگلور میں سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کی تجویز واپس لے لیں اور اسے گلبرگہ میں ہی قائم کریں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

اسی دوران کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان و رکن اسمبلی کرناٹک مسٹر پریانک کھرگے نے بھی اپنے ٹوئیٹ کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شروع ہی سے بنگلور میں سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے مخالف رہے ہیں۔لیکن اب اس مقصد کے لئے بنگلور یونیورسٹی میں 10ایکڑ اراضی بھی کرایہ پر حاصل کرلی گئی ہے۔ اس کے برخلاف مرکزی حکومت نے گلبرگہ ای ایس آئی سی ESICمیڈیکل کامپلیکس کو آل انڈیا انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیسAIIMSمیں تبدیل کرنے کی تجویز رد کردی ہے اور یہ AIIMSہبلی دھارواڑ میں قائم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اس طرح اب علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے عوام کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے لئے اب یہاں کے لوگوں کی جانب سے  ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کے علاوہ اب کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آتا۔ اسی دوراں ن ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ نے بھی مرکزی حکومت کی جانب سے ای ایس آئی سی کامپلیکس گلبرگہ کو ترقی دینے اور گلبرگہ میں ہی AIIMSشاخ قائم کرنے کی تجویز کو رد کردینے کی مذمت کی گئی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے