مبین احمد زخم کی پانچویں کتاب انمول باتیں کی رسم اجراء
گلبرگہ 3 فروری( ناز میڈیا )سہ ماہی رسالہ چراغ نور یادگیر کرناٹک کے زیراہتمام گلبرگہ میں شاعر و ادیب مبین احمد زخم کی پانچویں کتاب انمول باتیں کی رسم اجراء ڈاکٹر الحاج شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ، کے ہاتھوں انجام پائی
اس موقع پر صوفی طالب اطہر القادری خلیفہ حضور شیخ الاسلام مدنی میاں اشرفی جیلانی، عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائمز، شاہ محمد احمد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ، ڈاکٹر امجد جاوید صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی
اس موقع پر سید سجاد علی شاد توشیح نظم، اور سراج وجہی،اطیب اعجاز حیدرآباد نے اظہار خیال فرمایا اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی
0 تبصرے