گلبرگہ میں صوفی کلینڈر کی رسم اجراء
گلبرگہ 3 فروری( ناز میڈیا )سہ ماہی رسالہ چراغ نور یادگیر کرناٹک کے زیراہتمام گلبرگہ میں صوفی طالب اطہر قادری کا مرتبہ صوفی کلینڈر کی رسم اجراء ڈاکٹر الحاج شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن گلبرگہ، کے ہاتھوں انجام پائی
اس موقع پر صوفی طالب اطہر القادری خلیفہ حضور شیخ الاسلام مدنی میاں اشرفی جیلانی، عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائمز، شاہ محمد احمد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ، ڈاکٹر امجد جاوید صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ، مبین احمد زخم صحافی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی
اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے