گلبرگہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے زبردست عوامی بیداری ریالی
گلبرگہ 12فبروری:( ناز میڈیا )شہر میں گلبرگہ یونیورسٹی کے تحت چلائے جانے والے مختلف این این ایس کالجوں کے طلبا اور گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے ملازمین بلدیہ پر مشتمل ایک بہت بڑی ریالی چہارشنبہ کے دن نکالی گئی تاکہ عوام میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے معاملہ میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ اس ریالی میں مختلف کالجوں کو 1500طلبا و طالبات شریک تھے۔ جگت سرکل گلبرگہ سے منی ودھان سودھا تک نکالی گئی اس ریالی کو ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ وی وی جیوتسنا نے جھنڈی دکھائی۔اس یادگار اور کامیاب بیداری ریالی میں گلبرگہ یونیورسٹی کے وائیس چانسلر دیانند اگاسار، گلبرگہسٹیکارپوریشن کمشنر اسنیہال لوکھنڈے، گلبرگہ یونیورسٹی این ایس ایس پروگرام آرگنائیزر رمیش لندنکر اور رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ نے حصہ لیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
ڈپٹی کمشنر وی وی جیوتسنا نے نے اس موقع ہر کہاکہ سابق مہینوں کے مقابلہ میں اب کی بار یہ بہت ہی بہترین تبدیلی ہوئی ہے کہ عوام میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے سے متعلق احساس بیدار ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ستی میونسہل کارپوریشن دونوں ہی مل کر کوڑا کرماٹک اور کچہرے کی نکاسی سے متعلق مسائیل کو حل کرنے کی کوشش کرررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کا کام بھی جاری ہے۔ اگر ضلع گلبرگہ کو صفائی کے معاملہ میں ایک بہتر مقام اور درجہ حاصل کرنا ہو تو اس صورت میں شہر اور قصبات اور محلہ جات کو صاف ستھرا رکھنے کے ضمن میں مزید بیداری پیدا ہونا ضروری ہے۔اس ضمن میں این ایس ایس کے والنٹئیرس کا تعاون بھی مطلوب ہے۔
گلبرگہ یونیورسٹی کے وائیس چانسلر دیانند اگاسار نے کہا کہ گلبرگہ یونیورسٹی کے طلبا ایسے تمام صفائی سے متعلق بیداری پروگراموں میں حصہ لیں گے جن کا اہتمام سٹی کارپوریشن گلبرگہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر شخص کا تعاون ضروری ہے۔
گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے کمشنر اسنیہال سدھاکر لوکھنڈے نے کہا کہ گزشتہ سال گلبرگہ ستی کارپوریشن کو صفائی قائم رکھنے کے معاملہ میں 321واں ریانک ملا تھا۔ انھوں نے کہا کہ عوام، شہری ملازمین اور تعلیم یافتہافراد کو صفائی کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھتعاون کرنا چاہئے۔گلبرگہ یونویرسٹی این ایس ایس سیل پروگرام آرگنائیزر رمیش لندنکر نے کہا کہ ہم این این ایسیس رضاکاروں کی ایکٹیم تشکیل دیں گے۔ اور انھیں شہر میں صفائی برقرار رکھنے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے گھر گھر بھیجیں گے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے