UNION BUDGET 2021-22

عام بجٹ 2021 : انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، 75 سال سے زیادہ عمر کے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے والوں کو راحت

  فروری1:( ناز میڈیا ) ملک کا عام بجٹ پیر کو پیش کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عام بجٹ پیش کیا ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش ہوئے عام بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب پر نوکری پیشہ لوگوں کی نظریں مرکوز تھی، لیکن اس مرتبہ بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ حالانکہ وزیر خزانہ نے 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں راحت کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سینئر سیٹیزنس کیلئے اس بجٹ میں بڑا اعلان کیا ۔ اس کے مطابق 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اب آئی ٹی آر فائل نہیں کرنا ہوگا ۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ حکومت 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر پڑنے والا دباو کم کرنے جارہی ہے ۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادائیگی کرنے والے بینک ان کا ضروری ٹیکس کاٹ لیں گے ۔
بجٹ میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ چھوٹے ٹیکس دہندگان کیلئے مقدمہ بازی کو مزید کم کرنے کیلئے تنازع حل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیکس اسسٹمنٹ کی مدت کو کم کرکے چھ سال سے تین سال کیا جارہا ہے ۔ اس سے اب تین سال سے زیادہ پرانے انکم ٹیکس کیس نہیں کھولے جائیں گے ۔
بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے این آر آئی لوگوں کیلئے بھی سہولیات کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ این آر آئی لوگوں کو ٹیکس بھرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، لیکن اس مرتبہ حکومت انہیں دوہرے ٹیکس سسٹم سے چھوٹ دے رہی ہے ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ایسے حالات میں تیار کیا گیا ہے جو ماضی میں کبھی نہیں تھے ۔ 2020 میں ہم نے کورونا وائرس کے ساتھ کیا کیا برداشت کیا ، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے 48 گھنٹے کے اندر وزیر اعظم نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کا اعلان کیا ۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے