رکن راجیہ سبھا و سابق مرکزی وزیرملیکارجن کھرگے کو قتل کرنے کی دھمکیوں کے خلاف گلبرگہ میں کانگریس کا احتجاج
گلبرگہ 12فبروری: ( ناز میڈیا )رکن راجیہ سبھا، ممتازکانگریسی قائد و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کو قتل کرنے کی چند سماج دشمن عناصیر کی جانب سے جو دھمکیاں دی گئی ہیں ان کے خلاف ضلع کانگریس کمیٹی کے قائیدین نے زبردست احتجاج کیا ہے۔
اس احتجاج میں شریک ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کے صدر جگ دیو گتہ دار، سابق رکن قانون ساز کونسل الم پربھو پاٹل، تپنا کمکنور، بھیم راؤ جیٹی، چندر شیکھر کاشی احمد پٹیل اور دیگر نے دپٹی کمشنر گلبرگہ سے ملاقات کرکے ان کی وساطت سے صدر جمہوریہ کو ایک احتجاجی یادداشت روانہ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ترقی و فلاح و بہبود کے معاملوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے کانگریسی قائد و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے جنھوں نے ہمیشہ کمزور و پسماندہ طبقات، غریبوں، دلتوں اور بے سہاراا لوگوں کے علاوہ ملک کے کسانوں کاساتھ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی ترمیمی کے نفاذ کو روکا جائے کیوں کہ یہ قوانین کسان برادری کے مفادات کے خلاف ہیں تو اس پر چند سماج دشمن عناصرانھیں انٹرنیٹ کے ذریعہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ انھیں قتل کردیا جائے گا۔ کانگریسی قائیدین نے صدر جمہوریہ اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ایسے سماج دشمن عناصر جو ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھیں فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے