بسواکلیان میں آٹو ڈرائیور کی لڑکی کو بی اے ایم ایس میں داخلہ
بسواکلیان: 14فروری (صحافی قطب الدین) شہر کا پسماندہ علاقہ مانا جانیوالا رکشاء کالونی کے رہائشی آٹو ڈرائیور کی ہونہار بیٹی نے بی اے ایم ایس کی سیٹ حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ تفصیلات کے مطابق حناء بیگم بنت محمد دستگیر آٹو ڈرائیور , کو NEET امتحان میں کامیابی کے بعد بی اے ایم ایس گورنمنٹ ایرودعا میڈیکل کالج بنگلور میں داخلہ ملا ہے
نے بتایا کہ کڑی محنت اور سچی لگن سے ہر چیز حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگر مقصد پر نظر ہوتو کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ان کی کامیابی پر بسوا کلیان شہر میں جشن کا ماحول نظر آنے لگا
واضح رہے کہ حناء بیگم کو حضرت شیر سوار بیت المال ٹرسٹ بسواکلیان کی جانب سے نیٹ امتحان کے لیے مالی امداد فرہم کی گی ھے یہ بات خواجہ ضیاءالحسن جاگیردار ، سجادہ نشین و متولی درگاہ شیر سوار بسوا کلیان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائ-
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے