سٹی میونسپلٹی کونسل (بلدیہ ) بیدر کے27اپرےل کو انتخابات BIDAR CMC ELECTION UPDATE29/2021

سٹی میونسپلٹی کونسل (بلدیہ ) بیدر کے27اپرےل کو انتخابات

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

بیدر۔ 29مارچ ( ناز  میڈیا  )شہری مقامی ادارہ جات کے حوالے سے سٹی میونسپل کونسل (سی ایم سی ) یعنی بلدیہ بیدر کے انتخابات کا ریاستی الیکشن کمیشن کرناٹک نے آج  29مارچ کو اعلان کردیاہے۔ انھوں نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرکے بتایاہے کہ 8اپریل کوڈپٹی کمشنر انتخابی اعلامےہ جاری کریں گے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاآغاز ہوگا ۔ 15اپرےل پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تارےخ ہوگی ۔ 16اپرےل کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی ۔ 19اپرےل پرچہ نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تارےخ ہوگی ۔ 27اپریل کو صبح 7بجے تا شام 5بجے انتخابات منعقد ہوں گے۔ اگرکسی بھی وجہ سے ضرورت محسوس ہوتو29اپرےل کو دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ 30اپرےل کو رائے شماری ہوگی ، اس دن ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ واضح رہے کہ ریاست کے جملہ 12مقامی ادارہ جات میں سے 7سی ایم سی ، 3ٹی ایم سی اور 2پٹن پنچاےت کے انتخابات ہونے جارہے ہیںجن میں بیدر شہر بھی شامل ہے۔ دیگر شہروں کے نام کچھ اس طرح ہیں دوڈبالاپور ، وجے پور ، رام نگر ، چن پٹن ، شیرا، گوڈی بنڈا، بھدراوتی ، تیرتھ ہلی ، بےلورو، مڈکیری ، بیدر اور تری کیرے ۔ 

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے