حضرت خواجہ شمس الدین غازی ؒ کے 712 ویں چار روزہ عرس کا اختتام ؤسمنآباد UPDATE 6/3/2021

حضرت خواجہ شمس الدین غازی ؒ کے 712 ویں چار روزہ عرس کا اختتام

صوفی کانفرنس کا انعقاد۔ ضلع انتظامیہ کی تعطیل ۔ مولانا صوفی افسر پاشاہ کا خطاب


حیدرآباد 5۔مارچ ( ناز میڈیا ) سلطان المشائخ حضرت سید خواجہ نظام الدین اولیاءؒ کے خلیفہ حضرت سیدشاہ احمد حسینی چشتی دہمونی خراسانی ‘ شہران شاہ ولی المعروف خواجہ شمس الدین غازی ؒعثمان آباد کا 712 واں 4 روزہ عرس شریف عقیدت و احترام کے سا تھ اختتام کو پہنچا

۔ جس میں ملک بھر کے زائرین بشمول حیدرآباد سے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ زائرین میں مختلف سلاسل طریقت کے وابستگان ‘ مریدین‘ معتقدین کے 

علاوہ غیر مسلم زائرین کی کثیر تعداد شریک رہی۔ عثمان آباد ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہرسال کی طرح اس سال بھی صندل شریف کے موقع پر ضلع میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ ضلع انتظامیہ کے اعلی عہدیدار آئی پی ایس ‘ آئی اے ایس عہدیدار وں کے بشمول تمام کیڈر کے ملازمین اور عوام نے مراسم میں شرکت کی۔

 مولانا صوفی سید مرتضی علی شاہ حسینی چشتی (جامع سلاسل ) افسر پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ شمس الدین غازی ؒ نے محافل کی نگرانی کی اور مراسم عرس شریف انجام دئیے۔ عرس شریف کے موقع پر صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا افسر پاشاہ نے کہا کہ اولیا کرام نے اپنی زندگیاں توحید و رسالت کے پیام کو عوام الناس تک پہنچانے میں صرف کردی تھی۔ انہوںنے توحید کا پیام کتابوں سے پڑھانے کے بجائے اپنے اسلامی کردار و اخلاق حمیدہ کے ذریعہ باتوں باتوں میں عوام تک پہنچایا۔ جس کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہوتے گئے۔ انہوںنے اپنی زندگی کو خلق کی خدمت کے لئے وقف کردیا تھا۔ ان کے دربار میں آنے والے کا مذہب اور ذات پات نہیں دیکھا جاتا تھا بلکہ ہمیشہ یہ پیش نظر رہتا تھا خدمت خلق عبادت ہے۔ آنے والے کی پریشانی اور ان کے غم کا مداوا کیا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے ایک خلق ان کی گرویدہ ہوگئی ۔ اسی وجہ سے اولیاءکرام کے آستانے بلا لحاظ مذہب و ملت مرجع خلائق رہتے ہیں۔ ان بارگاہوں اور خانقاہوں میں عوام کا جم غفیر رہتا ہے۔ عرس تقاریب میں علماءکی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ مولانا سید شاہ غیاث الدین چشتی اجمیری جانشین سابق دیوان ؒ ‘مولاناسید الشیخ ولی بادشاہ ثانی حسنی حسینی قادری الجیلانی ہاشم پاشاہ ‘ مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی بندہ نوازی چشتی قادری رحمت بابا ‘مولانا محمد عابد علی خان قادری مقتدری عابد پاشاہ ‘ مولانا سید معز پاشاہ حسینی قادری چشتی ‘مولانا خواجہ ذاکر حسین شمسی دادا پیراں ‘ مولانا صوفی سید شاہ شمشیر حسینی جنیدی چشتی امتیاز پاشاہ‘ مولانا سید شاہ کریم اللہ نبیرہ قادری ظہیر پاشاہ ‘ مولانا صوفی محمد داود علی شاہ چشتی قادری‘مولانا صوفی سید جمال الدین چشتی ‘ مولاناصوفی محمد اکبر سہیل چشتی ‘ مولانا صوفی ابراہیم علی شاہ چشتی‘ مولانا صوفی عبداللہ شاہ چشتی ‘ مولانا صوفی سید محسن باباچشتی اور دوسرے شریک تھے۔ پیرزادہ مولانا صوفی سید محمد حسینی چشتی عنایت پاشاہ جانشین افسر پاشاہ نے مہمانوں کو تہنیت پیش کی اور خیر مقدم کیا۔ مولانا صوفی سید شاہ شاکر اللہ حسینی مشائخ عثمان آباد کی نگرانی میں انتظامات انجام پائے ۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے