کرناٹک راج ریئت سنگھ کی جانب سے کسان بل کے خلاف بسواکلیان سے لے کر بلاری تک پدیاترا کسانوں کی جانب سے نکالی گئی۔
بسواکلیان6 مارچ (صحافی قطب الدین) کرناٹک راج ریئت سنگھ کی جانب سے کسان بل کے خلاف بسواکلیان سے لے کر بلاری تک پدیاترا کسانوں کی جانب سے نکالی گئی۔یہ پد یاترا حیدرآباد کرناٹک علاقے کے تمام اضلاع سے ہوتے ہوئے 23/ مارچ کو بلاری پہنچے گی۔عام آدمی پارٹی کے دیپک مالگر بیدر ضلع انچارج نے بھی
اس احتجاج کا سمرتھن (تعاون)کیا۔کرناٹکا راج رائیت سنگھ کے ریاستی صدر جے۔جی ہلی نارائن سوامی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان مخالف بل جو حکومت کی جانب سے لایا گیا ہے وہ کسانوں کو مودی سرکار کے دوست امبانی،اڈانی کے غلام بنانے کے لئے لایا جارہاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کسان مخالف بل ، قانون کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے