جنتادل ( یس ) امیدوار سید یثرب علی قادری نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاBASVAKALYAN UPDATE

جنتادل ( یس ) امیدوار سید یثرب علی قادری نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا

    بسوا کلیان27 مارچ( ناز میڈیا )بسواکلیان کے جنتادل( یس) امیدوار جناب یثرب علی قادری المعروف بڑے صاحب اور پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سستا پور بنگلہ کے قریب سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمار سوامی کا شاندار استقبال کیا- 

سستا پور بنگلہ سے بائیک ریلی کے ساتھ تحصیل آفس پہنچ کر جنتادل ( یس) امیدوار نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کے بعد سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارسوامی نے بتایا وہ 15 دن تک بسواکلیان اسمبلی حلقہ میں قیام کریں گے ۔ مختلف گاوں کا دورہ کر کے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے جنتادل ( یس ) امیدوار کی تائید میں ووٹ مانیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمارسوامی نے بتایا علاقے کے تمام طبقات کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ قومی پارٹیاں بی جے پی اور کانگریس کی مختلف پالیسیوں کے خلاف جد و جہد کی جائے گی ۔ بی جے پی جو وعدے کئے تھے ان کوفراموش نہ کیا جائے ۔ ترقی اور دیگر وعدے کئے گئے تھے ۔ انتخابات کے بعدان وعدوں کو بی جے پی نے فراموش کردیا سابق میں منعقده ضمنی انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو نظر انداز کیا گیا ۔ مثال کے طور پر سرا حلقہ میں مختلف وعدے کیے گئے تھے ۔ سابق وزیراعلی کمارسوامی نے بتایا بسواکلیان میں امیدوار ہونے کیلئے  بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمندوں کی جانب سے بڑی مقدار میں رقومات دی گئی ہیں ۔ ٹکٹ کے خواہشمندوں نے بڑی مقدار میں پارٹی لیڈروں کو رقومات دی ہیں ۔ ریاست کی رقومات لوٹ کر بی جے پی انتخابات کا سامنا کررہی ہے ۔ بی جے پی والوں نے کسی کو بھی سکون سے زندگی گذارنے نہیں دیا ۔ بسواکلیان کی عوام سے میں اپیل کرتا ہوں کہ اس گھٹیا سطح کی بی جے پی حکومت کو عوام مسترد کرد یں ۔ ہمارے ٹیکس کی رقم جی ایس ٹی کے توسط سے دی جاری ہے ۔ الیکشن مرکزی حکومت سے ہمیں دی جانے والی رقم میں کی گئی ہے ۔ ریاستی بی جے پی حکومت نے ریاست کو دیوالی بتادیا ہے ۔ ہم نے ریاست میں تین ضمنی انتخابات میں  فی الحال  بسواکلیان علاقہ کے امیدوار کا اعلان کیا ہے اور پر چ نامزدگیاں بھی دائل کیں ۔ سندگی حلقہ میں امیدوار کھڑا کیا جائے انہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اور اس کے بعد تمام لیڈروں نے مذہبی مندروں اور درگاہ کا دورہ کیا 4 بجے تمام لیڈروں کی موجودگی میں ریلی نکالی گئی یہ ریلی قلعہ سے گاندھی چوک سے باسویشور سرکل سے اکّا مہادیوں کالج گراؤنڈ پہنچی وہاں پر جلسے کا آغاز ہوا اس جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر کمارسوامی نے کہا  اب مزید بی جے پی کی حکومت کو پروان چڑھنے نہیں دیتا ہے ۔ جنادل سیلور آنے والے انتخابات میں دوبارہ اقتدار پر قابض ہوگی اور عوام کو اچھے اسکیمات سے متعارف کروائے گی اور اقلیتوں کے حقوق بھال کیے جائیں گے جو بی جے پی نے ختم کئے ہیں ۔ ہمارے دور اقتدار میں عوام خوش تی لیکن موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں عوام سکون عازی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بیدر جنوب مسٹر بینڈ قاسم پور ،  ناصر حسسیں استاد  ، شبیر پاشاہ صدر جنتادل یس ، محمد اسدالدین  ، امیدوار جناب یثرب علی قادری المعروف بڑے صاحب اور کثیر تعداد میں عوام موچو تھی ۔

 NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے