رکن اسمبلی رحیم خان نے دیہاتوں کا دورہ کیا اورعوام کے مسائل کی جانکاری حاصل کی BIDAR UPDATE 2/3/2021

رکن اسمبلی رحیم خان نے دیہاتوں کا دورہ کیا اورعوام کے مسائل کی جانکاری حاصل کی 


بیدر ۔ 2 مارچ ۔( ناز میڈیا ) رکن اسمبلی رحیم خان نے آج بیدر کے اطراف واکناف دیہاتوں کا دورہ کیا ان میں جنوادہ ' مرکل ' اور علی آباد  شامل ہیں اس موقع پر انہوں نے پنچایت ڈویلپمنٹ آفیسر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسائل سے جانکاری کی ۔

 اور حکومت کی جانب سے جاری مختلف اسکیمات کے بارے میں بھی انہوں نے جانکاری حاصل کی اور اسکیمات پر عمل آوری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ مسائل میں پینے کے پانی کی سربراہی لائٹ اور سڑکوں کی تعمیر سے ان کو واقف کروایا گیا ۔ سڑکوں کی تعمیر کے بارے میں کہا کہ انہوں نے بجٹ جاری کیا ہے اور اگر بجٹ میں کمی ہوتی ہے تب وہ مزید حکومت سے رجوع ہوکر منظور کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کے علاوہ پنچایت سطح پر کاموں کا بھی جائزہ لیا دوران جائزہ علی آباد گرام پنچایت کی جانب سے ان کے علم میں بات لائی گی کہ اسکیم کے ذرایہ دیہات کے ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مخالف محکمہ جات کے  ملازم شریک رہے 
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے