ڈاکٹر افروز جہاں جنرل سکریڑی یوتھ کانگریس کرناٹک نے کانگریس امیدوار کے حق میں مہم چلائی BIDAR UPDATE 31/3/2021

ڈاکٹر افروز جہاں جنرل سکریڑی یوتھ کانگریس کرناٹک نے کانگریس امیدوار کے حق میں مہم چلائی 

بیدر۔ 31مارچ ( ناز  میڈیا ) کرناٹک یوتھ کانگریس کی جنرل سکریٹری ڈاکٹر افروز جہاں کی قیادت میں یوتھ کانگریس کے نوجوانوں نے بسواکلیان میں انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ اور کانگریس کی امیدوار مالا بی نارائن کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ یوتھ کانگریس کے ضلع نائب صدر عالیشان قادری، بسواکلیان سٹی جنرل سکریڑی ایم ڈی توصیف، محمد شریف، بیدر سٹی سکریڑی خضر، محسن بہمنی، سابق صدر ہیومن رائٹس سنگیتا میڈم، بسواکلیان سٹی نائب صدر سلطان قریشی اوررورل یوتھ کانگریس صدر یوگیش گتہ دار، محمد الطاف، ذیشان وغیرہ موجودتھے۔  اس بات کی اطلاع خود ڈاکٹر افروزجہاں نے دی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر افروز جہاں اور ان کی ٹیم نے کانگریس کے دیگر اراکین اسمبلی کی تصویراپنے ہاتھوں میں اٹھاکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ہمارے قائدین اور رہنما ہیں جن میں محترمہ کنیزفاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ کی تصاویرزیادہ تعداد میں شامل تھیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے