جمعیت علماء بیدر کا انتخا
بیدر 9 مارچ ( ناز میڈیا ) جمعیت علماء بیدر کی تین سالہ میعاد کے اختتام پر 8 مارچ2021 بروز پیر بعد نماز مغرب بمقام مسجد سید جمال بہار،جمعیت علماء بید رکی نئی مجلس عاملہ کاانتخاب عمل میں آیا،جسمیں بنگلور سے ایک وفد بحیثیت مشاہد حضرت مولانا محسن شاہی قاسمی استاد دارالعلوم بنگلور اور جناب تنویر احمد شریف رکن عاملہ جمعیت علماء کرناٹک نے شرکت فرمائی،ااس وفد میں مفتی فیاض احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ضلع کاروار اور حافظ صبغت اللہ بنگلور بھی شامل تھے،مجلس کا آغاز حافظ کاظم صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،حافظ عبدالحکیم صاحب نے بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا،مولانا محمدتصدق ندوی نے مہمان حضرات کا استقبال کرتے ہوئے جمعیت علماء بیدر کی تین سالہ کارگذاری پیش کی،اسکے بعد ضلع بھر میں جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر حضرت مولانا محسن شاہی قاسمی نے انتخابی کاروائی سے قبل انتخاب کے اصول ضوابط پر روشنی ڈالی،اور فرمایا کہ اس وقت ملک میں تین کام کی سخت ضرورت ہے،پہلایہ کہ محکمہ شرعیہ کا قیام عمل میں لایا جائے، دوسرا مکاتب دینیہ قائم کئے جائیں،تیسرا اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کئے جائیں،اور جمعیت یوتھ کلب کے قیام کی طرف بھی توجہ دلائی،جناب تنویر احمدشریف نے جمعیت علماء ہند کا تعارف اور اسکی لا متناہی خدمات پر تفصیلی خطاب فرمایا،الحمدللہ شرکاء کی کثرت رائے سے متفقہ طور پر بلا مقابلہ مفتی غلام یزدانی اشاعتی کو صدر اور مولانا محمدتصدق ندوی کوجنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا،نائب صدور میں مولانا عرفان اشاعتی اوراد، مولانا اسحاق رشیدی بھالکی،حافظ اکبر علی بسواکلیان،مولانا شجاع الدین قاسمی ہمناآباد،حافظ کاظم صاحب بیدر،کا انتخاب عمل میں آیا،سیکریٹریز میں جناب محمدفیا ض الدین صاحب ایچ کے جی این،جناب سید مقبول حسین صاحب میٹل ورکس،جناب محمداحمد سیٹھ،حافظ عبالحکیم صاحب کا انتخاب عمل میں آیا،حافظ محمد عمر قریشی اشاعتی خازن اور مولانا محمدفرید حسامی معاون خازن کی حیثیت سے منتخب کئے گئے،جناب کلیم صاحب ایڈوکیٹ کو جمعیت علماء بیدرکاقانونی مشیرطئے کیا گا،21/ افراد پر مشتمل مجلس عاملہ تکمیل پائی،اس موقع پر مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے بارگاہ رب العزت میں شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پھر ایک مرتبہ خدمت کا موقع عنایت فرمایا ہے انشاء اللہ اگر آپ حضرات کا تعاون ہو تونئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ بے لو ث خدمات انجام دی جاتی رہیں گی،اب تک جتنا بھی کام ہوا محض اللہ کے فضل سے اور آپ حضرات کے تعاون سے ہوا،امید ہے کہ آئندہ بھی آپ حضرات کا ساتھ رہیگا،مولانا محسن شاہی قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے