روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کی جانب سے عالمی یومِ خواتین کا انعقاد BIDAR UPDATE 9/3/2021

روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کی جانب سے عالمی یومِ خواتین کا انعقاد

بیدر۔9مارچ۔( ناز میڈیا )۔روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کی جانب سے آئی ایم اے ہال میں عالمی یومِ خواتین کا انعقاد عمل میں آیا،پروگرام میں ضلع کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 45 خواتین کی خدمات کے عوض اعزاز اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

 مسز کوئین آف انڈیا ارونا پاٹل، امریکن یونیورسٹی آف میری لینڈ بالٹیمور سفیر ایف پی اے اے نیشنل ٹریژر ڈاکٹر آر تی رگھو کرشنامورتی، شلپا بہن، واکیلے شکنتلا تمباکے، گلبرگہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کی ممبر‘پرتیبھا چاما‘ مارکیٹ پولیس اسٹیشن PSI سنگیتا ایس، ڈاکٹر شیویتا کلکرنی بریمس اسپتال، ناٹیاشری درتلیا رانی ستیامورتی، ڈاکٹردویا شری رگٹے، ایل آئی سی اے ٹی سی پراچاریہ ودیاوتی، شمالا دتہ، ریٹائرڈ ٹیچر شوبھا ہلمندا، ڈینٹل کلینک راجشری پاٹل، راماوا سنکارا صفائی عملہ‘NEKRTC ایڈمنسٹریٹر نرملا، ہوٹل کی کاروباری خاتون مونیکا چاولا اور ٹیچر بھارتی این سی سی کیڈٹ گینگمبا کی شالپوشی کی گئی۔ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرشویتا کلکرنی نے کہا کہ اگر ایسے پروگراموں برقرار رکھا جائے تو مثبت سوچ حاصل کی جاسکتی ہے۔۔ وکیل شکنتلا تمباکوینے مشورہ دیا کہ آج خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ خواتین کو چاہئے کہ پُر زور آواز اٹھائیں۔ پی ایس آئی سنگیتا نے کہا کہ مسائل کو قانون کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ روٹری کلب مختلف سماجی سرگرمیاں چلاتا ہے۔ روٹری کلب آف بیدر نیو سنچیری کی صدر، سوریاکانتھ رامشیٹی نے کہا ”اس سال خواتین کے پروگرام میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کا اعزاز دیا گیا ہے۔”ایل آئی جی کالونی کی برہما کماری مرکزیا کی شلپا بہن نے پروگرام کا افتتاح کیا کیرتی سوریاکانتھ رامشیٹی نے تقریب کی صدارت کی۔ ڈاکٹر نتن کارپور، روٹری کلب آف بیدر نیو سنچیری کے نائب صدر۔ کپل پاٹل، خزانچی ڈاکٹر رتیش سلیگاؤں موجود تھے۔ روپالی نتن کارپور اور سریشا راؤ کے اِظہار شتکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا-

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے