بیدر میں محمد تاج الدین کی دختر کا عقد مسعود
بیدر 3 مارچ ( ناز میڈیا )۔مولوی محمد قمر الدین صاحب مرحوم صدر مدرس کی نبیری وجناب محمد تاج الدین موظف صدر مدرس ساکن گاوان چوک بیدر کی دختر الماس صفورا بی ای سی ایس ایم ٹیک کا عقد مسعود جناب محمداعجاز حسین موظف ہیڈ پوسٹ ماسٹر ساکن چدری میلور رنگ روڈ بیدر کے فرزند محمد سرفراز حسین ایم بی اے پراسیس اسپیشلسٹ کوگنزانٹ ٹیکنالوجی سلوشنز حیدرآباد کے ساتھ مسجد ابراہیم چتا خان مین روڈ بیدر میں نہایتی سادگی کے ساتھ انجام پاےا۔مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبہ نکاح پڑھااور پُر اثر خطاب کرتے ہوئے نکاح کے مسائل ، اےجاب و قبول ، مہر کی ادائیگی، میاں بیوی کے حقوق پر شیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے دعاءفرمائی۔ محفل عقد K S فنکشن ہال میں اور ضیافت رائل فنکشن ہال بیدر ضیافت میں ممتاز عالم دین ، معززین شہر ، صحافی ، تاجرےن،دےنی ملی تعلےمی ،دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاﺅں سے نوازہ اور مبارکباد دی۔جناب محمد نصیر الدین ظہیر آباد ، محمد نواب الدین املاپور کی سر پرستی میں محمد شجاع الدین نمائندہ روزنامہ منصف برائے بیدر ،محمد امتیاز الدین پرویز، محمد زبیر ، سید شوکت علی مدرس،محمد مدثر، محمد صفےان الدین و محمد تاج الدین فیملی، محمد اعجاز حسین فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا-
0 تبصرے