حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل الله حسینی بت شکن نعمت الله کرمانی چوکھنڈی کا سالانہ عرس شریف بیدر UPDATE 6/3/2021

حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل الله حسینی بت شکن نعمت الله کرمانی چوکھنڈی کا سالانہ عرس شریف  


بیدر ۔ 6 مارچ ۔( ناز میڈیا )  بتاریخ 8 مارچ 2021 ء مطابق 23 رجب المرجب بروز پیر معتقدین کی جانب سے درگاہ حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل الله حسینی بت شکن نعمت الله کرمانی چوکنڈی اور بیدر کا سالانہ عرس وہ صندل شریف ہر سال کی طرح اس سال بھی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ پروگرام کے مطابق صندل مال کا آغاز 8 مارچ بروز پیر بعد نماز ظہر ہوگا اور صندل مالی کی رسومات ادا کی جائیں گی ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت محمد عبد الجبار علیشاه قادری کے مریدین کی جانب سے 4 بجےشام دنگل ( طعام برائے خاص و عام ) کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ شب 10 کے محفل سماع کا اہتمام رہے گا ۔ 9 مارچ 2021 ء بروز منگل کو بھی بعد نماز ظہر حضرت محمد عبدالجبار علیشاه قادری کے مریدین کی جانب سے ( طعام برائے خاص و عام ) کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ حضرت محمد عبدالجبار علیشاه قادری کے مریدین نے تمام محبان اولیاء و عقیدت مندان سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے