سنی اجتماع
بیدر۔ 8مارچ ( ناز میڈیا )سیدظہور ہاشمی نوری کی اطلاع کے بموجب عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی بیدر کے زیر اہتمام13 مارچ 2021 ءبروز ہفتہ بعد نماز عشاءممتاز فنکشن ھال نور خان تعلیم بیدر میں ایک عظیم الشان سنی اجتماع رکھا گیا ہے ۔
جس کو مخاطب کر نے کے لئے عالمی امیر داعی کبیر ،مصلی کعبہ ،عطائے مفتی اعظم ہند،حافظ و قاری حضرت علامہ مولانا محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ ممبئی سے تشریف لا رہے ہیں ۔ ان کے علاوہ حضرت مولانا محمد افضل برکاتی صاحب قبلہ گلبرگہ بھی خطاب فرمائیں گے ۔عامتہ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ تاریخ و وقت کو یا رکھیں اور اپنے دوست احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر علم میں اضافہ کریں اورایمان و عمل میںپختگی لائیں ۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
1 تبصرے
Mashallah syed khaleel ullah hussaini
جواب دیںحذف کریں