کوویڈ عالمی وباء کے پیش نظر شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 24/7 اوقات میں بیدر شہر میں مفت ایمبولینس سروس کا آغا
بیدر۔24/اپریل۔( ناز میڈیا )۔آج ڈاکٹر عبدالقدیر نےq چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے اعلان کیا کہ شاہین ادارہ جات بیدر نے کوویڈ۔19وباء کے پیش نظر بیدر شہر کی عوام کیلئے 24X7اوقات میں دو ایمبولینس موٹر گاڑیوں کومع آکسیجن کے ساتھ مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کو خصوصی طور اسپتال پہنچنے کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے ایمبولینس کی بر وقت ضرورت ہوتی ہے‘ اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے مریضوں کے لیے 24X7اوقات میں ایمبولینس مع آکسیجن مفت سروس فراہم کی جارہی ہے۔ضرورت مند حضرات ایمبولینس کیلئے اس نمبر پر 8884794444پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔یا کوآرڈینیٹر مسٹر امیت چڈھا کے موبائیل نمبر9164447975پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے