بسواکلیان ضمنی انتخابات 26 گرفتار 14 گاڑیاں ضبط 10/4/2021

بسواکلیان ضمنی انتخابات 26 گرفتار 14 گاڑیاں ضبط

  بسواکلیان10 اپریل ( ناز میڈیا ) ڈپٹی کمشنر آف ایکسائز بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب حلقہ اسمبلی بسواکلیان کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کا اعلان ہوا ہے ۔ 

اعلان کے بعد 16 مارچ تا 8 اپریل تک حلقہ بسواکلیان اور ہولسر تعلقہ کے حدود میں مختلف مقامات پر ایکسائز عہد یداروںنے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران جملہ 80 دھاوے کر کے 26 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 408.500 لیٹر شراب 46.300 لیٹر بیٹر اور 14 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ۔ 

محکمہ ایکسائز اپنی کارروائی تیز کرتے ہوئے انتخابات کے پرامن آزادانه و منصفانه انعقادکویقینی بنانے کے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کرلئے ہیں ۔ اس سے متعلقہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ مذکورہ ٹیم 24 گھنٹے کام کر گئی اور انتخابات کے حدود میں شامل علاقوں میں سرگرم رہنے کی اور ایک سائز کی غیر تقلی ہوتی دیکھیں توفی الفور قانونی کارروائی کرے گی ۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے