کرناٹک میں 27 اپریل سے 14 دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ، بی ایس پدیورپا نے کیا اعلان

کرناٹک میں 27 اپریل سے 14 دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ، بی ایس پدیورپا نے کیا اعلان

بنگلورو: 26 اپریل ( ناز میڈیا )کرناٹک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 14 دن تک مکمل لاک ڈاؤن (Lockdown In Karnataka) کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی بی ایس یدیورپا (Bs Yediyurappa) نے ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ 14 دن کے لئے پیر کی صبح 9 بجے سے ریاست میں کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے دوران ، ضروری خدمات کے لئے اجازت صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کی اجازت ہے۔ صبح دس بجے کے بعد دکانیں بند ہوجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گی۔

بتایا گیا کہ کرناٹک حکومت نے گھر میں شراب کی ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے باہر یا ریاست کے اندر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ہنگامی صورتحال میں چھوٹ دی جائے گی۔ ریاست سے باہر یا ریاست کے اندر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کووڈ 19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔

NEWS &ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے