بیدر کے33بلدی وارڈ میں کانگریس کو15‘بی جے پی‘ 7جنتادل(ایس)8‘کل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین 2اور عام آدمی پارٹی 1 پرکامیابی حاصل کی

بیدر کے 33بلدی وارڈ میں کانگریس کو15‘بی جے پی‘ 7جنتادل(ایس)8‘کل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین 2اور عام آدمی پارٹی 1 پرکامیابی حاصل کی

بیدر۔30اپریل۔( ناز میڈیا ) بیدر سٹی میونسپل کونسل کے الیکشن میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور آزاد اُ مید واروں کے انتخابات27مارچ کو منعقد ہوئے تھے‘انتخابات کی آج را ئے شماری کی گئی۔ بیدر کے33بلدی وارڈ میں کانگریس 

کو15‘بی جے پی‘ 8جنتادل(ایس)7‘کل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین 2اور عام آدمی پارٹی 1 پرکامیابی حاصل کی۔منتخب ہونے والے اُمیدواروں کے نام اسطرح ہیں وارڈ نمبر(1) عبد لعزیز (ایم آئی ایم)‘وارڈ نمبر(2)۔میمونہ بیگم (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(3) چیتنا موہن (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(4)محمدریاض الدین (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(5) سید سعود(جنتادل ایس)‘ وارڈ نمبر(6)مبین بیگم (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(7) امیر النساء بیگم (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(8) انیس سلطانہ (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(9)بدر النساء بیگم (جنتادل ایس)‘وارڈ نمبر(10) انیل کمار ( ایم آئی ایم )‘ وارڈ نمبر(11)دُروپتی کاڑے ( جنتادل ایس)‘ وارڈ نمبر (12)محمد غوث (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(13) پرشانت دسرتھ دوڈی (کانگریس)‘وارڈ نمبر(14) راجو چنتا منی (جنتادل ایس)‘وارڈ نمبر (15) مہا دیوی بسواراج ہمناآبادے (بی جے پی)‘ وارڈ نمبر (16) ویرشیٹی گرپا(بی جے پی)‘ وارڈ نمبر (17) چندر شیکھر پاٹل گادگی (بی جے پی)‘ وارڈ نمبر(18) اولاسنی وکرم مدالے (بی جے پی)‘ وارڈ نمبر(19) سعود الرحمن (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(20 ) ڈگمبر ویجیناتھ راؤ (کانگریس)‘ وارڈ نمبر (21) سنتوش کمار ی ارون کمار(جنتادل ایس)‘ وارڈ نمبر(22) پریتی راجیش (بی جے پی)‘ وارڈ نمبر(23) اندو متی ویجیناتھ (جنتادل ایس)‘ وارڈ نمبر(24) عبدالنوید وحید (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(25) ششی دھر وشواناتھ (بی جے پی)‘ وارڈ نمبر(27) شیو کمار شرنپا(جنتادل ایس)‘ وارڈ نمبر(29) پربھو شیٹی مانکپا (جنتادل ایس)‘ وارڈ نمبر(30) لکشمی بائی شنکرپا (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(31) ہنمنت گودھے (کانگریس)‘وارڈ نمبر(33)شنبم جبین (عام آدمی پارٹی)‘ وارڈ نمبر(34) سریکھا (کانگریس)‘ وارڈ نمبر(35) سائمن (کانگریس)‘ شامل ہیں۔وارڈ نمبر28میں راجہ رام چیٹہ(بی جے پی) بلا مقابلہ منتخب قرار دئیے گئے ان کے مقابلہ میں کوئی دیگر اُمیدوار انتخابی میدان میں نہیں تھے۔وارڈ نمبر26اور 32میں ریزرویشن کیلئے عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے یہاں انتخابات نہیں ہوئے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے