بلدیہ بیدر کے انتخابات کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو اطلاعBIDAR UPDATE 1/4/2021

بلدیہ بیدر کے انتخابات کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو اطلاع


بیدر۔1 اپریل ( ناز  میڈیا  )۔جناب  ایم اے سمیع جنرل سکریٹری ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نے ایک پری سنوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ خواہشمند امیدواروں سے بیدر میونسپل الیکشن  میں کانگریس کے  ٹکٹ کی  حصول کیلئے ایک درخواست فارم کانگریس دفتر بیدر سے حاصل کرکے  بیدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر کے نام یکم/اپریل تا10/اپریل دے سکتے ہیں۔درخواست فارم کانگریس دفتر سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر بسواراج جابشتیٹی اور جنرل سکریٹری ایم اے ایم اے سمیع نے کہا کہ پارٹی کے کارکن جو انتخاب لڑ رہے ہیں وہ  یکم/ اپریل سے صبح 10 بجے شہر کے شیو نگر میں ضلعی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں درخواست دے سکتے ہیں۔ جناب ایم اے سمیع نے کہا ہے کہ مزید معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ. کانگریس کمیٹی کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے