بیدر بلدی الیکشن امیدوار مجلس کی ٹکٹ کے لیے درخواست دےBIDAR UPDATE 2/4/2021

  بیدر بلدی الیکشن امیدوار مجلس کی ٹکٹ کے لیے درخواست دے

بیدر 2 اپریل۔( ناز  میڈیا )سید منصور احمد قادری انجنئیرصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مورخہ 31مارچ تا4اپریل مرکزی دفتر مجلس بیدر نزد گاوان چوک بید رپر آنے والے بلدی انتخابات میں یم آئی یم کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند اُمیدواروں سے درخواست فارم وصول کئے جارہے ہیں تمام درخواست گذاروں سے اس با ت کی گذارش کی جاتی ہے کہ جس وارڈ سے درخواست دی جارہی ہے وہ جس زمرہ کیلئے محفوظ ہے اس زمرہ کا کاسٹ سر ٹیفکیٹ درخواست کیساتھ منسلک کریں ۔ ہر درخواست گذار کیلئے لازمی ہے کہ وہ دفتر مجلس پر مبلغ ایک سو روپیئے دے کر فارم حاصل کریں۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے