بیدر میں اے ٹی ایم میں دھوکہ دے کر رقم لوٹنے والا جعلساز گرفتار
بیدر 6 اپریل ( ناز میڈیا ) ایس پی بیدر ڈی ایل ناگیش ، ایڈیشنل ایس پی بیدر گوپال ام بیاکوڈ گی
رہنمائی میں بسوراج جی پھلاری سرکل انسپکٹر سی ای این کرائم پولیس اسٹیشن بیدر نے آج صبح 7 بجے کے ای بی سے نزدرواقع اے ٹی ایم کے روبرو اودےکمار والد رام لنگیا نامی 39 سالہ جعل ساز کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے نقد رقم 112 اے ٹی ایم کارڈ اور 50 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل برآمد کر کے ضبط کرلی گرفتار شدہ ملزم نرسرواپیٹ ٹاؤن گنٹور ضلع آندھراپردیش کے تومل دیبات کا ساکن ہے اور بیرضلع میں گزشتہ 2 سالوں سے اے ٹی ایم مراکز میں لوگوں کو دھوکہ دے کر اے ٹی ایم مشینوں سے ان کی رقومات نکال لینے کی جعلسازی میں ملوث رہا ہے وہ اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکالنے سے ناواقف لوگوں کے اے ٹی ایم مشینوں سے رقم نکالنے میں مدد گرنے کے بہانے سے ان کا پن نمبر معلوم کر لیا اور ان کی نظریں بجاکر ان کا اے ٹی ایم کارڈ بدل دیتا ، ان کے جانے کے بعد پن نمبر اور اے ٹی ایم کارڈ سے ان کے اکاؤنٹ کی پوری رقم نکال لیتا معلوم ہوا ہے کہ اس کے خلاف تلنگانہ میں بھی اے ٹی ایم میں دھوکہ دہی کے 23 مقدمات درج ہیں ۔ سی ای این کرائم پولیس اسٹیشن بیدر کے پی آئی شری باسوراجا فلاری ، پی ایس آئی مسز سنیتا اور اروناکومارا ، سیواکمارا ، مالیکارجن ، سدک علی ، راوی ، ہریکیشن ، بھرتھا ، دساراتھ ، سدرمیشا ، پرشانتھا ، سنیل اور راجیو عملہ سی ای این کرمنل پولیس اسٹیشن کے ممبروں میں شامل ہیں۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے