میرے نبی نے کالے گورے میں فرق نہ کرنے کی تعلیم دی ہے : ظفر اللہ خان جتا دل سیکولر قومی سکریڑی

میرے نبی نے کالے گورے میں فرق نہ کرنے کی تعلیم دی ہے : ظفر اللہ خان جتا دل  سیکولر قومی سکریڑی

 بیدر ۔12  اپریل ( ناز  میڈیا ) میں نے حضرت بلال کی جو مثال دی تھی ، اس کے لئے ہمارے نبی صلی الله عليه وسلم کی سیرت اٹھ کر بتائی تھی کہ انھوں نے کبھی کالے گورے کا فرق نہیں کیا تھا ۔ اسلئے کسی مسلمان کو حق نہیں ھے کہ وہ کسی کو کالا کہے میں نے کسی کا موازنہ کسی کے ساتھ نہیں کیا ھے

 کانگریس لیڈر جناب ضمیر احمد خان اگر اتنی بات کو نہیں سمجھتے تو ان کو مسلمانوں کی لیڈرشپ کرنے کا کوئی حجت نہیں ہے ۔ یہ بات جنتا دل سیکولر کے قومی جنرل سکریڑی  ظفر اللہ خان نے کہی ۔ و بسواکلیان ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کر رہے تھے اور ضمیر احمد خان کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کر رہے تھے ۔ کل انھوں نے بسواکلیان کی پارٹی آفس میں ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات  کے جوابات دئے اور مزید کہا کہ میں نے ضمیر احمد خان سے پہلے ہی کہاتھا کہ شخسی حملے نہ کئے جا ئیں ۔ سیاست کی بات سیاست سے کریں ۔ شخصیت پر حملے مناسب نہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ظفر الله خان نے سابق وزیر اعلی اور جنتادل سیکولرقائد کمارسوامی کی چاپلوسی کرنے کے الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ظفراللہ خان نے الله کے سوا کسی لیڈر کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا ۔ دراصل سیاست میری روزی روٹی نہیں ہے ۔ میری سیاست قوم کی مدد کے لئے ہے ۔ انھوں نے ضمیر احمد خان کو مشورہ دیا کہ کسی بھی چیز کے حوالے سے ) و مغرور نہ بنیں ۔ غرور کا سر ہمیشہ. نچیے ہوتا ہے 

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے