کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے دو اُمیدواروں نے امتیاز ی کامیابی حاصل کی
بیدر۔30اپریل۔( ناز میڈیا )سٹی میونسپل کونسل بیدرکے انتخابات کیلئے 27اپریل کو جملہ 33وارڈس میں رائے دہی ہوئی تھی آج یعنی30اپریل کو رائے شماری ہوئی۔
جس میں کُل ہند مجلس اتحاد اُلمسلمین کے16اُمیدواروں میں دو اُمیدواروں نے امتیاز ی کامیابی حاصل کی۔وارڈ نمبر1 سے عبدالغزیز منا بھائی مجلسی اُمیدوار نے1179ووٹ حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کے اُمیدوار کو 9ووٹ سے شکست دی۔اوروارڈ نمبر1 جومجلسی قلعہ تصور کیا جاتا ہے کو اور مضبوط کرلیا۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے وارڈ نمبر1سے 5مرتبہ امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخی رقم کی ہے ۔سابق میں جناب حبیب الرحمن نے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی جناب عبدالعزیز منا بھائی دو مرتبہ اس حلقہ سے کامیاب ہوئے ہیں۔رائے دہی کے دن فرقہ پرست طاقتوں نے مجلسی اُمیدوار کو اس مرتبہ شکست دینے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے یہاں تک کہ مجلسی کارکنان کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا اور مجلسی اُمیدوار عبدالعزیز منا بھائی کو رائے دہی کے دن گرفتار کرکے رائے دہی پر بُرا اثر ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر رائے دہندوں نے مجلسی اُمیدوار عبدالعزیز منا بھائی کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔اس موقع پر جناب عبدالعزیز منا بھائی نے تمام رائے دہندوں بلا لحاظ مذہب و ملت سب کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیا ہے۔ وارڈ نمبر10(ایس سی ریزرو)سے مجلس کے اُمیدوار انیل کمار نے2000 ہزارووٹ حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے اورکانگریس کے اُمیدوار کو 1236ووٹ سے شکست دی۔انیل کمار مجلسی اُمیدوارکی کامیابی کیلئے نوجوان مجلسی قائد شیخ اظہر اور ان کی ٹیم نے گھر گھر جاکر انتخابی مہم چلائی وارڈ نمبر10 اکثریتی مسلم آبادی علاقہ ہے۔شیخ اظہر اور ان کی ٹیم اور مجلسی اُمیدوار مسٹر انیل کمار حلقہ نمبر10کے تمام رائے دہندوں کا اِظہار تشکر کیا ہے۔ دونوں مجلسی اُمیدواروں کو رائے شماری کے بعد محبانِ مجلس کے درمیان آگئے‘سالارِ ملت ؒ‘ نقیبِ ملت‘ اور حبیبِ ملت زندہ آباد اور مجلس اتحاد اُلمسلمین زندہ آباد کے نعرہ لگاتے ہوئے اپنے اپنے حلقہ جات کو چلے گئے۔ صدر مجلس بیدر نے جواُمیدوار مجلس کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھا اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں شکست سے مایوس نہ ہونے کی بات کہی۔بیدر کے صدرِ مجلس نے نہایت ہی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے دہندوں سے اظہار تشکر کیا ہے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے